’پرانا دوست شیشے کی مانندہوتا ہے ‘

July 23, 2019

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے انیل کپور کے ساتھ اپنی پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

انوپم کھیر اور انیل کپور پرانے اور جگری دوست ہیں ، اپنی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے انوپم کھیر نے انیل کپور کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،انوپم کھیر نے لکھا کہ ’پرانا دوست شفاف شیشے کی طرح ہوتا ہے‘۔


ان کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے اور ساتھ ہی ساتھ مداحوں کی طرف سے اچھے الفاظ میں کمنٹس بھی کیے گئے۔

یہ تصویر 1989 میں بننے والی بالی ووڈ فلم ’پرندہ‘ کے سیٹ کی ہے، اس فلم میں انیل کپور نے مرکزی کردار جبکہ انوپم کھیر نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ بھی ان دونوں نے بہت سی مشہور بالی ووڈ فلموں میں ساتھ کام کیاہے ، جن میں رام لکھن، تیزاب، جمائی راجہ، کرما اور ہمارا دل آپ کے پاس ہے ، جیسی نامور فلمیں شامل ہیں۔