پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سمیت تین افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی

March 20, 2016

نئی دہلی/کولکتہ ( جنگ نیوز ) پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سمیت پاکستانی ہائی کمیشن کے تین افراد کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے علاوہ پروٹوکول افسر اور ایک اہلکار کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی۔