عمران خان کا کیپیٹل ہل پہنچنے پر پُرتپاک خیر مقدم

July 24, 2019

وزیر اعظم عمران خان کا کیپیٹل ہل پہنچنے پر امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ امریکی رکن کانگریس نے اردو میں خوش آمدید کہا، سلام کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے وزیر اعظم کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہوں۔

اراکین کانگریس کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دیں۔ اراکین کانگریس نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے امید کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے کانگریس کا کردار انتہائی اہم ہے۔