ملک میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے نمبر پر آگیا

July 30, 2019

فیصل آباد (اے پی پی) پاکستان میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے ، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے ، خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر آگیاہے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ سندھ میں پیاز کی مجموعی پیداوار 39 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد، پنجاب میں 18 فیصد ، خیبر پختونخواہ میں 8فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک خود کفیل ہو چکاہے ۔