پٹرول کی قیمت 5روپے 15پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز

July 30, 2019

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اوگرا نے سمری میں آئندہ ماہ کےلئے پٹرول کی قیمت 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اوگرا نے اپنی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔