’حامد علی خان خیریت سے ہیں‘

August 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کے معروف کلاسیکل فنکار استاد حامد علی خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والدخیریت سے ہیں، اُن کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کی گئیں۔

استاد حامد علی خان کے انتقال کی جھوٹی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، تاہم اُن کے بیٹے اور معروف فنکار ولی حامد علی خان نے جنگ سے گفتگو میں اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد استاد حامد علی خان خیریت سے ہیں، اُن کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کی گئیں۔

ولی حامد علی خان نے مزید کہا کہ حامد علی خان بالکل خیریت سے ہیں، صبح سے ہزاروں ٹیلی فون کالز نے پریشان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ معروف فنکار استاد حامد علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں، اُن کے بیٹے کی جانب سے اس خبر کی تردید کردی گئی ہے اور اُنہوں نے بتایا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

استاد حامد علی خان کا تعلق ایک موسیقار گھرانے سے ہے۔