مانسہرہ میں 3 روزہ ناران فیسٹیول کا آغاز

August 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مانسہرہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3 روزہ ناران فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

فیسٹیول کا افتتاح کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالاسلام نے کیا، دریائے کنہار کے کنارے منعقدہ فیسٹیول میں سیاحوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فیسٹیول میں پیش کیے جانے والے رنگارنگ پروگرام، گیتوں کے مقابلوں اور میجک شو سے سیاح خوب محظوظ ہوئے۔

فیسٹیول میں لگے مقامی اور غیرملکی کھانے کے اسٹالز پر خوب رش رہا۔