برطانوی اداکار کی مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز بلند

August 08, 2019

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد عرف رِض احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی پُرزور مذمت کردی۔

رضوان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراسٹوری پوسٹ کی جس میںکشمیر کے حق میں آواز بلند کی گئی ۔

34 سالہ اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کی ضمانت دینے والے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنا بھارت کی جانب سے ایک انتہائی شرمناک قدم ہے ۔

اس سے قبل بھی رضوان احمد کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور جبری نقل مکانی کی خبروں پر اظہار تشویش کیا گیا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد جنوبی ایشیاء کے پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں ایمی ایوارڈسے نوازا گیا ہے ۔

ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین داکار کا ایوارڈکرائم ڈراما سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا۔ انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔