• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سترویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد


لاس اینجلس میں ہونے والے 70ویں ایمی ایوارڈ شو کا انعقاد ہوا جس میں ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ہونیوالے اس رنگا رنگ ایوارڈ شو کیلئے 'ای ویژن اکیڈمی کی جانب سے 70ویں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض Michael CheاورColin Jostنبھائے۔

ایوارڈ شو میں ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز 'گیم آف تھر ونز نے دھوم مچا دی اور بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈMatthew Rhysکو ڈرماہ سیریز دی امریکنز پر ملا۔

بیسٹ ایکٹرسClaire Foyکو قرار دیا گیا جو ٹی وی سیریزدی کراؤن میں لیڈنگ ایکٹرس کے طور پر جلوۂ گر ہوئی تھیں۔بیسٹ سپورٹنگ ایکٹرگیم آف تھرون کے Peter Dinklageقرار پائے ۔

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ٹی وی سیریز ویسٹ ورلڈ کیلئے Thandie Newtonکو ٹھہرایا گیا۔ بیسٹ کامیڈی ٹی وی سیریز کا ایوارڈThe Marvelous Mrs. Maiselکو دیا گیا، بیسٹ ریئلٹی سیریزRuPaul's Drag Race کو ٹھہرایا گیا۔

ایوارڈ شو میں ٹریسی ایلی ، ملی بوبی براؤن،ہیڈی کلم،کِٹ ہیرنگٹن،ایوان ریچل،ایلس بالڈون،سارا پالسن،کلیئر فوئے،ایمیلیا کلارک،جینیفر لیوئس اوراسکارلیٹ جانسن کی آمد نے میلہ لوٹ لیاجنہوں نے ریڈ کارپٹ پرخوب جلوے بکھیرے ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے ایوارڈ شو میں گیمز آف تھرونز کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ ،بہترین کامیڈی سیریزڈائریکٹر ، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ واداکار،بہترین معاون اداکارہ و اداکارسمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔

تازہ ترین