• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد ایمی ایوارڈز میں بہترین اداکارقرار

لندن (ایجنسیاں)پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد کو 69ویں ایمی ایوارڈز 2017میں لمیٹڈ سیریز کے زمرے میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس تقریب میں ہولی وڈ سمیت دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے اس رات کو مزید یادگار بنادیا۔34 سالہ اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے جو لندن میں پیدا ہوئے۔انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رض احمد یہ ایوارڈ جیتنے والے ایشیاء کے پہلے اداکار کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ایمی ایوارڈز میں ’دی کراؤن‘، ’دی ہینڈ میڈ ٹیلز‘، ’اسٹرینجر تھنگز‘، ’دس از اس‘ اور ’ویسٹ ورلڈ‘ جیسے شوز کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

تازہ ترین