جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

August 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مرد و خواتین، بچے اور ضعیف العمر افراد قومی پرچم، بیجز، پرچم کی مناسبت سے لباس، ٹوپی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔

نوجوان رات گئے تک اپنے اپنے علاقوں کی سجاوٹ میں مصروف نظر آتے ہیں ۔

بچوں کی جانب سے بھی اپنے گھروں کے دروازوں اور گلیوں میں جھنڈیاں لگائی جارہی ہیں۔