کرکٹر شرجیل خان کی سزا پوری ہوگئی

August 14, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان کی ڈھائی سال کی سزا پوری ہوگئی اور وہ انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا ۔ شرجیل نے ری ہیب پروگرام کے لیے گزشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی مصروفیت کے باعثپروگرام شروع نہ کر سکا ہے۔ شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام عید کی چھٹیوں کے بعد بجھوایا جائے گا۔