37سالہ شخص قتل

August 14, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ النور کالونی میں 37سالہ شخص کوقتل کردیاگیا۔ایس ایچ اوصادق آبادشجاعت علی بابرنے بتایاکہ عامرشفیق اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادمیں ملازمت کرتاتھا،منگل کی رات وہ اپنے گھرمیں اکیلاتھا اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے کٹرسے اس کی گردن پروارکرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کرہسپتال منتقل کردی۔