مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایاز لطیف

August 15, 2019

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے وطن اور سرزمین پر جبر، ظلم اور درندگی کا نشانا بنایا جارہا ہے، اس مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ مودی نے برصغیر اور ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، ہمیں اتحاد اور ایک دوسرے کے قریب آکر کشمیریوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی فتح ضرور ہوگی، پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ایک ہیں۔