سابق ترک وزیراعظم داؤد اوغلو نئی جماعت متعارف کرانے کیلئے متحرک

August 15, 2019

انقرہ (جنگ نیوز )ترک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے حامی سیاست دانوں کا ایک گروپ ملک کے 70 صوبوں میں ایک نئی سیاسی جماعت متعارف کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ترکی کے صوبوں کی کُل تعداد 81 ہے۔