کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بھارت کے 80 رکنی وفد نے دہلی سے واہگہ تک امن مارچ کا انعقاد کیا ، جسے’’ آغاز دوستی یاترا‘‘ کا نام دیا گیا۔اس مارچ کا آغاز 12اگست کو ہوا تھا ، جب کہ اختتام 14اگست کی رات کو ہوا۔منتظمین کا کہنا تھا کہ مارچ کا خیال صحافی کلدیپ نائیر نے پیش کیا تھا، جسے اچھا ردعمل موصول ہوا۔