عیدالاضحی کےبعدملک بھرمیں لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع

August 15, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)عیدا الاضحی کے بعد ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔وزارت بجلی نے عیدالاضحی کے موقع پر چار دنوں کے لئے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی تاہم گزشتہ شام نماز مغرب کےبعدہائی لاسزعلاقوں میں شیڈول کےمطابق دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ۔لیسکو کےہائی لاسز علاقوں میں کیٹگری تین سے پانچ تک یومیہ دوسے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔