کراچی آفت زدہ قرار، این ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی شروع کردی

August 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی وسیم اختر کی اپیل پر نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے، واضح رہے کہ بارشوں کے بعد خراب صورت حال کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دے کر صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی تھی کہ کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں ہیں اور شہری سخت پریشان ہیں ان کو مشکل سے نکالنے میں مدد کی جائے ورنہ کراچی کے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

Your browser doesnt support HTML5 video.


میئر کراچی کی اپیل پر نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے بدھ کو سونگل نالہ کی صفائی کے لئے تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی کا کام شروع کیا، بلدیہ عظمی کراچی کے افسران اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے اس موقع پر نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کو نالے کی صفائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایسے کئی نالے موجود ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے۔