پیرس میں آج بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا

August 15, 2019

پیرس(نمائندہ جنگ ) پیرس میں15اگست کو بھارت کے خلاف مظاہرہ ہوگا ۔مظاہرے میںوفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری کی شرکت بھی متوقع ہے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجے کوختم کرنے کی مکروہ سازش ، ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف پاکستانی و کشمیری کمیونٹی میٹرو ٹروکاڈیرو ایفل ٹاور کے مقام پر بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائے گی۔ احتجاجی مظاہرے کی کامیابی کے لئے کمیونٹیرہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ، تحریک انصاف فرانس کےکوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، مسلم لیگ ن فرانس کے سردار ظہور اقبال اور شیخ طارق جاوید ، مسلم لیگ ق فرانس کےصدر چوہدری منیر وڑائچ، چوہدری سجاد ڈوکہ ، پیپلز پارٹی فرانس کے رضی الحسن ڈھل اور چوہدری کامران یوسف ، منہاج القرآن فرانس کے چوہدری سلمان اسلم اور سلیم خان ، چوہدری نوید پکھووال اور میاں ساجد گورسی ، جموں و کشمیر فورم فرانس کے مرزا آصف جرال اور ذوالفقار عزیز ، عمران رشید چوہدری ،راجہ اشفاق احمد ، عتیق الرحمٰن ،میاں محمد امجد ، انجمن فلاح دارین فرانس کے شیخ کاشف حسین ،پشتون آرگنائزیشن فرانس کے سید انعام اللہ خان ، اوورسیز پاکستانی یونٹی کے چوہدری اشفاق احمد اور عبدالرحمان تارڑ ،شامل ہیں یوم سیاہ میں شرکت کرنے والے مظاہرین بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھ کر ، کالے جھنڈوں سمیت کالے کپڑے پہن کر شرکت کریں گے۔