عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی ‘جشن آزادی نے مزہ دوبالا کردیا

August 15, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ 14 اگست پر جشن آزادی کی تقریبات نے عید کا مزہ دوبالا کردیا بدھ کو قربانی سے فارغ ہونے والے افراد عزیز واقارب میں گوشت کی تقسیم میں مصروف رہے جبکہ خواتین گوشت کو محفوظ کرنے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے ذریعے دستر خوان کی شان بڑھتی رہیںدوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں اس کے لیے معروف باورچیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی تھیںمرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرکے اپنے سینے پر قومی پرچم لگا کر عیدالاضحی اورجشن آزادی کی تقریبات کو خوب انجوائے کیا اس موقع پر تمام طبقات کے لوگوں نے علاقائی رقص، ڈھول کی تھاپ پر اتھڑ کر کے جشن آزادی کی تقریبات کو چار چاند لگا دئیے۔