پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

August 15, 2019

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا، اور دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لیپا اور بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی خطے کیلئے خطرہ ہے، بھارت جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔