اسرائیل نے امریکی رکن کانگریس کو فلسطین آنے کی اجازت دیدی

August 16, 2019

اسرائیل نے امریکی کانگریس کی مسلم رکن رشیدہ طلیب کو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں آنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق اسرائیلی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی رکن رشیدہ طلیب کو اسرائیل کے زیرقبضہ علاقے میں داخلے کی اجازت انسانی بنیاد پر دی گئی ہے۔

رشیدہ طلیب نے مغربی کنارے میں اپنی دادی سے ملنے کے لیے اسرائیل سے تحریری درخواست کی تھی۔

اسرائیل نے اس سے قبل امریکی کانگریس کی مسلم ارکان رشیدہ طلیب اور الہان عمرکو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےدباؤ پر دورے کی اجازت نہیں دی تھی۔

امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو دورے کی اجازت دینے سے اسرائیل کی کمزوری ظاہر ہوگی۔