آزادکشمیر کے سابق صدر کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

August 17, 2019

لوٹن (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر کے سابق صدر اور تحریک عمل پارٹی کے سربراہ افواج پاکستان کے مایہ ناز سپوت محمد حیات خان مرحوم کی اہلیہ چند روز پیشتر انتقال کر گئی ہیں ان کی وفات پر لوٹن سے تحریک عمل برطانیہ کے سابق عہدیدار محمد مقصود علی چوہدری، سابق صدر جے کے ایل ایف برطانیہ صابر گل، پی پی پی کے الحاج چوہدری محمد نواز، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، سائیں چوہدری محمد مشتاق، چوہدری صدیق، چوہدری اقبال شیرازی، چوہدری محمد رفیق، وقاص احمد چوہدری، پی ٹی آئی کے لالہ چوہدری غلام مصطفی مہتہ، رستم علی، فریاد حسین چوہدری، سماجی ورکرز راجہ عبدالقیوم اور سرفراز علی چوہدری نے دلی طور پر تعزیت کی ہے ۔