رضویہ سے فرار ملزم نے پولیس کو چکمہ دے دیا،اپنے ساتھ 4 بچوں کی ماں کو بھی لے گیا

August 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رضویہ تھانےسے فرار ملزم نے پولیس کو چکمہ دے دیا، فرار ملزم اپنے ساتھ 4 بچوں کی ماں کو بھی لے کر فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رضویہ سے فرار ہونے والے ملزم مائیکل عرف کارو نے رات رضویہ کے علاقے سراج کالونی میں ایک خاتون کے گھر گزاری، پولیس شہر بھر میں ملزم کو تلاش کرتی رہی،ملزم سراج کالونی کی رہائشی 4 بچوں کی ماں (ش) کو بھی اپنے ساتھ لیکر فرار ہو گیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل رضویہ تھانے کے لاک اپ سے ملزم کامران فرار ہوا تھا، واقعہ کا مقدمہ ڈیوٹی افسر، سنتری اور ہیڈ محرر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔