بھارت کو پاکستان کیخلاف کھیل کے میدان میں بھی سبکی کا سامنا

August 17, 2019

ڈیوس (این این آئی)عالمی ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کی بھارتی تجویز مسترد کردی ۔ آئی ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ڈیوس کپ مقابلے کے لیے موزوں ہے،بھارت معقول جواز اور دستاویزات کے ساتھ رجوع کرے۔ آئی ٹی ایف کے مطابق اگر بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔