انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 55 پیسے بڑھ گئی

August 17, 2019

کراچی (این این آئی)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عید الاضحی کی طویل تعطیل کے بعد جمعہ کو کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 55پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 158.40روپے سے بڑھ کر 158.95روپے اور قیمت فروخت 158.50روپے سے بڑھ کر 159.05روپے ہو گئیاسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159روپے اور قیمت فروخت 159.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔