پشاور( نیوز ڈیسک)خیبر پختونخواایمر جنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 نے عید الضحیٰ کے دوران مختلف نوعیت کی 975ایمر جنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔ ریسکیو ترجمان بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے عید کے ایا م کے دوران بین الاقومی طرز کی سہولیات پشاور، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، ڈی آئی خان، سوات ، چترال اور چارسدہ کے عوام کو فراہم کی گئیں ۔قائم مقام ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹرمحمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو 1122نے عید الضحیٰ کی سرکاری تعطیلا ت کے دوران 975ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کیں جن میں 302 ٹریفک حادثات ، میڈیکل کے 576، آگ وجرائم کے18, 18 عمارت گرنے کے2 ،ڈوبنے کے 4اور54 دیگر نوعیت کے واقعات رونما ہوئے ۔ ڈاکٹرمحمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپس اور دریاوں پر غوطہ خور ٹیمیں بھی تعینا ت کی گئیں۔