امریکا: بارش کے دوران ایک شخص پر بجلی گر گئی

August 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں بارش کے دوران ایک شخص پر اچانک بجلی گر گئی ۔

یہ واقعہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں پیش آیا جب ایک شخص چھتری لیے سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز بجلی کڑکی اور اس پر آگری۔

اچانک بجلی گرنے پر شخص کے ہاتھ سے چھتری گرگئی لیکن وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔