شاہ محمود کی راج ناتھ سنگھ کے بیان پر شدید تنقید

August 17, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی سٹھیا جاتا ہے تو وہی کہتا ہے جو کل راج ناتھ سنگھ نے کہا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے مزید کہا کہ دماغ میں خرابی پیدا ہو تو وہ کیا جاتا ہے جو بھارت نے 5 اگست کو کیا، پاکستان کےلیے آرٹیکل 370 کی کوئی اہمیت نہیں، ہمارے لیے مستقل حل کی اہمیت ہے، وہ حل جس کا بھارت پابند ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے مشاورتی اجلاس میں وزارت خارجہ میں کشمیر سیل اور اہم صوبائی دارلحکومتوں میں کشمیر ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ آج بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ یہ ہندوستان نہرو کا نہیں ، مودی کا ہندوستان ہے۔