عالمی قوتیں کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں، سراج الحق

August 18, 2019

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں، ہمیں کشمیر کا مسئلہ خود حل کرنا ہوگا۔

مرید کے میں کبڈی میچ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے جموں و کشمیر کے ساتھ سکھوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی آزادی دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو پیغام دیتا ہوں پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا ہر بچہ محمود غزنوی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے حکومت کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے۔