بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائیگا،عمران غلام حسین

August 18, 2019

کراچی(پ ر) وقت آچکاہے بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائیگا،یہ بات اپیکا کے رہنما عمران غلام حسین نے مرکزی دفتر میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت درندگی پر اتر آیاہے نہتے کشمیریوں کے ساتھ اس کی فوج کا جابرانہ رویہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔کشمیرکی انفرادی حیثیت کسی صورت میں تبدیل نہیں ہونے دینگے۔اس موقع پر کراچی کے چیئرمین محمد ایوب ماما،محمد شہزاد ،عبدالرئوف نے بھی خطاب کیا۔