دودھ، گوشت، گندم، آٹا، کوکنگ آئل سمیت 24 اشیاء مہنگی

August 18, 2019

ملتان (نمائندہ جنگ) دودھ، گوشت، گندم، آٹا، کوکنگ آئل سمیت 24اشیاءمہنگی ہوگئی ہیں، ٹماٹر، پیاز، لہسن،دال مسور،دال چنا مہنگی ہوگئیں،ادارہ شماریات پاکستان نےمہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق16اگست2019ء کواختتام پذیرہونیوالے ہفتہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں19.01فیصد اضافہ ہوگیا،ملک کے17بڑےشہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے24اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا،6اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ،اس ہفتہ کےدوران ملک میں چکن (زندہ )،آلو،ماچس،گڑ،ڈبل روٹی،کوکنگ آئل،واشنگ سوپ، گھی (کھلا)، ویجیٹیبل گھی، دال ماش،چینی،ایل پی جی (سلنڈر)،انڈہ (فارمی )،خوردنی تیل،خشک دودھ،آٹا،دال پلیٹ،دودھ(تازہ)،گندم،دال مونگ،مٹی کاتیل،دہی،بیف اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر،پیاز، لہسن، دال مسور،کیلا،دال چناکی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانےوالی لکڑی ، چائےکاکپ،چاول باسمتی(ٹوٹا)،سرخ مرچ (پسی ہوئی)، چاول اری (6)، بیف پلیٹ،موٹا لٹھا، نمک، چائے، سگریٹ، لان(کپڑا)، جارجٹ، سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز،گیس چارجز،الیکٹرک بلب، پٹرول،ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔