اسی ماہ میں ملتان میں دیہی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا

August 18, 2019

ملتان(لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس صدر طاہرہ نجم کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ اگست میںدیہی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دیہی ہنر مند خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کھانے پینے کے اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ ایک دیہی خاتون کے بوتیک کا افتتاح بھی کیا جائے گا ۔ رواں ماہ ایک مستحق لڑکی کی شادی کیلئے جہیز کا سامان بھی دیا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرہ نجم نے کہا کہ ہماری تنظیم ہر ممکن فلاحی کام بھی سرانجام دے رہی ہے جبکہ کام کرنے والی خواتین کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جارہا ہے اجلاس میں زہرہ سجاد زیدی، پروین نیاز، شبانہ قریشی، بلقیس زاہد، بشریٰ، اجالا، آسیہ نے شرکت کی۔