سکولوں میں شجرکاری مہم کی تقریبات کیلئےہدایت جاری

August 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کے سکولوں میں شجرکاری مہم کی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان نے کہا ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہ آج کم سے کم 50پودے اپنے ادارے میں لگائیں گے جبکہ 100پودے لگانے کاٹارگٹ پورا کرنا ہے ، پودے لگانے کی تقریب منعقد کریں تاکہدیگر افراد کی حوصلہ افزائی ہوسکے ، تمام اساتذہ ، افسر اور محکمہ تعلیم کا دیگر عملہ ان تقریبات میں شرکت کرے ، تمام سکولوں کے سربراہ یہ پودے مفت ڈی ای او فارسٹ سے حاصل کریں گے۔