امریکا کے ساتھ کشیدگی، چین اور شمالی کوریا کا ایشیا پیسفک ریجن میں عسکری تعاون بڑھانے کا فیصلہ

August 19, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) ا مریکا کے سا تھ کشیدگی کے درمیان چین اور شمالی کوریا نے ایشیا پیسفک ریجن میں عسکری تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چینی فوج کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ بیجنگ اور پیانگ یانگ دونوں خطے میں امریکی سرگرمیوں کو خطرہ سمجھتے ہیں۔ تازہ ترین میزائل تجربات سے چند دن بعد ہی شمالی کوریا کے وفد نے بیجنگ میں چائنیز وفد سے ملاقات کی۔ شمالی کورین وفد کی قیادت اعلیٰ سطح کے فوجی عہدیدار کم سو گل کر رہے تھے جو جنرل پولیٹیکل بیورو کے ڈائریکٹر ہیں۔