ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نزدیک پریشر ککر کی موجودگی سے امریکی پولیس پریشان

August 19, 2019

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی پولیس نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نزدیک چاول پکانے کیلئے استعمال ہونے والے کُکر کو بم سمجھ کر پریشر ککر رکھنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک پولیس کی اس وقت پریشان ہوگئ جب سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ایک بے گھر شخص کو 3 پریشر ککرز خریدتے اور پھر ان میں سے دو کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نزدیک رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔