پنجاب کے دس اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین ضائع ہونیکا انکشاف

August 19, 2019

لاہور(این این آئی)پنجاب کے دس اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف ہواہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت دس اضلاع میں آئی پی وی ویکسین ضائع ہوئی۔چنیوٹ میں 22 فیصد،لاہور میں 16 فیصد ،جھنگ اور بہاولنگر میں 15 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں14 فیصد سے زائد پولیو ویکسین کا نقصان ہوا جبکہ ڈی جی خان اور سرگودھا میں 10 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔ گجرانوالہ میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے۔