زیارت ،ایک ماہ پرانی لاش برآمدلیویز نے قبضے میں لےلی

August 19, 2019

خانوزئی (نامہ نگار) زیارت کی حدود میں چرواہوں کو ایک خاتون کی ایک ماہ پرانی لاش ملی ۔جس کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ، لاش بارشوں اور گرمی کی وجہ سے مسخ ہوگئی ہے اور شناخت کے قابل نہیں ۔ زیارت لیویز نے لاش قبضے میں لے لی ہے۔