سی پی او کا تھانہ قادر پور راں کا دورہ،فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ چیک کیا

August 19, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک انچارج چیک پوسٹ قادر پورراں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر علی کی اچانک طبیعت ناساز ہونے چیک پوسٹ پہنچ گئے۔ اصغر علی کو ریسکیو 1122 کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کروایا گیا۔ جہاں ان کی طبیعت بہتر ہے۔سی پی او ملتان نے کہا کہ پولیس افسران دن رات ایک مشکل صورتحال میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ان کی صحت اور ویلفئیر کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ سی پی او ملتان نے چیک پوسٹ سے واپس آتے ہوئے تھانہ قادر پورراں کا اچانک دورہ کیا۔جہاں انہوں نے تھانہ کی انسپکشن کی۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا حوالات تھانہ کی سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا۔ سی پی او ملتان نے فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ چیک کیا اور مناسب ہدایات دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ اور حوالات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں تھانہ کی عمارت کو نہایت صاف ستھرا رکھا جائے ۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔