گروپ سیون کا سالانہ سربراہ اجلاس فرانس میں ہوگا

August 20, 2019

پیرس(آئی این پی ) گروپ سیون کا سالانہ تین روزہ سربراہ اجلاس فرانس میں شروع ہوگا۔کینیڈا، جرمنی، اٹلی جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سربراہ اجلا س میں ٹیکنالوجی، تجارت، عالمی مالیاتی فنڈ سمیت عالمی اقتصادی معاملات پر غور کیا جائے گا۔