ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

August 20, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈھوک میجر کے قریب موٹر سائیکل نمبر آرآئی کے-9612 پرسوار نامعلوم شخص نے باز خا ن کو ٹکر مار دی جو شدیدزخمی ہو کرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔