آرڈی اے ، واسا ملازمین کی سروس اپ گریڈیشن کی منظوری

August 20, 2019

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) چیئر مین آرڈی اے محمد عارف عباسی نے آرڈی اے اور واسا ملازمین کی سروس اپ گریڈیشن کی منظوری دیتے ہوئے تمام افسران وملازمین کو ہدایت کی ہے کہ دلچسپی اورمحنت سے کام کریں۔گورننگ باڈ ی اجلاس کے دوران آرڈی اے و واسا ملازمین کا بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصدالاؤنس اور سابقہ کنٹریکٹ سروس کے تحفظ کی منظوری دیدی گئی ، مزید برآں ملازمین کے ویلفیئر فنڈ میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اب ملازمین کو چاہیے مزیدمحنت اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کے ازالہ کے اقدامات یقینی بنائیں ۔