سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،ن لیگ

August 20, 2019

لاہور( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) نے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے اور یاسمین راشد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن 24 گھنٹے میں واپس نہ لیاتو اس پر ردعمل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں سینئر رہنما رانا اقبال ،ندیم کامران اور عطاءتارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔