معاشرے میں علما کرام کا کردار بڑا اہم ہے :کمشنرڈیرہ غازی

August 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنرڈیرہ غازی خان ملک مدثر ریاض سے جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل ،جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی ، ہدایت القرآن کے مہتمم محمد عثمان پسروری ، اور محمد خان باروی ، خدا بخش چشتی نے ملاقات کی ، ملک مدثر ریاض نے کہا کہ معاشرے میں علما کرام کا کردار بڑا اہم ہے۔