کراچی: ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

August 20, 2019

کراچی میں سپر ہائی وے پر واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ سپر ہائی وے پر احسن آباد کے قریب پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 38 سالہ شاہجہان اور 40 سالہ سعید الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروئی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے ٹینکر سمیت فرار ہو گیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔