مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کو حادثہ، 1 مسافر جاں بحق

August 20, 2019

بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ایک مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔

بس الٹنے کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک مسافر جاں بحق ہو گیا، حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثے کی شکار بس کراچی سے گوادر جا رہی تھی، جس کے زخمیو ں کو پسنی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔