بھارت کو پاکستان سے جنگ کا شوق پورا کرنے دیا جائے، مدسر بصیر

August 21, 2019

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈ لینڈ کے سیکرٹری مدسر بصیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور کشمیر بنے گا پاکستان کا تقاضہ ہے کہ پاکستان اپنی شہ رگ کو آزاد کرائے، بھارت کو جنگ کا بہت شوق ہے تو پاکستان اسے پورا کرنے دے۔ اسلام میں غلامی کا کوئی تصور نہیں ہے، پاکستان کی آزادی میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں، تب یہ ملک حاصل ہوا تھا۔ نریندر مودی نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ جس سے کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، بیرون ملک سے رابطہ ختم ہے۔