شہری سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان گرفتار

August 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی پی ایل سی نے شہری سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کو ایک شہری کی جانب سے درخواست دی گئی کہ اسے ملزمان کی جانب سے بھتہ کی کالز آ رہی ہیں اور کیفے پیالہ کے قریب واقع اسکی آئل شاپ پر ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ بھی کی ہے،ترجمان سی پی ایل سی کے مطابق سی پی ایل سی نے رینجرز کیساتھ ملکر دو ملزمان محمد فصیح نوید اور محمد اسامہ کو گرفتار کر لیا۔