ملائیشیا میں ذاکر نائیک کے بیانات اور تقاریر پر پابندی

August 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملائیشیا، ذاکر نائیک کے بیانات اور تقاریر پر پابندی

کوالالمپور(ایجنسیاں)ملائیشیا نے متنازع بیان دینے پر معروف بھارتی مبلغ اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ملک بھر میں بیانات اور تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔ادھر ذاکر نائیک نے ملائیشیا میں اپنے نسل پرستانہ بیان پر معافی مانگ لی، پیر کے روز ملائیشیا کی پولیس نے ان سے تقریبا دس گھنٹے تک ان کے اس بیان کے بارے میں تفتیش کی، جو انہوں نے گزشتہ ماہ ایک تقریر کے دوران دیا تھا۔حال ہی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بیان کے دوران کہا تھا کہ ’ہندوؤں کو ملائیشیا میں اس سے 100 گنا حقوق حاصل ہیں جتنے بھارت میں مسلمان اقلیت کو ملتے ہیں اس کے ساتھ انہوں نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ ’چینی ملائیشیوں کو ان سے پہلے ملک بدر کرنا چاہیے تھا‘۔