مانسہرہ، نوجوانوں کی سہولت کیلئے یوتھ ہاسٹل قائم

August 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مانسہرہ میں یوتھ ہاسٹل قائم

مانسہرہ میں سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کی سہولت کیلئے یوتھ ہاسٹل قائم کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے مانسہرہ میں سیاحت کے فروغ اور نوجوان سیاحوں کی سہولت کے لئے ناران کے قریب 7کروڑ روپے کی لاگت سے یوتھ ہاسٹل قائم کیا ہے۔

ناران کے علاقے بٹہ کنڈی میں یوتھ ہاسٹل کےافتتاح کے موقع پر شاندار کلچرل نائٹ اور آتشبازی کا اہتمام کیا گیا تھا جس سےشرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

43کمروں پر مشتمل اس یوتھ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ بلاکس تعمیر کئے گئے ہیں جن میں سستی رہائش کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔